ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گجرات میں پیسنجر ٹرین کے انجن میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

گجرات میں پیسنجر ٹرین کے انجن میں آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

Thu, 08 Dec 2016 22:28:43  SO Admin   S.O. News Service

احمد آباد،8 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) احمد آباد سے بوٹاڈ جانے کی راستہ میں ایک پیسنجر ٹرین کے انجن میں آج آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اس کی روانگی میں ایک گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوئی، حالانکہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ویسٹرن ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ صبح احمدآباد-بوٹاڈ انٹرسٹی ٹرین میں میٹر گیج لائن پر پیش آیا۔مغربی ریلوے(احمد آباد) کے سینئر افسربرائے تعلقات عامہ پردیپ شرما نے کہا کہ مغربی ریلوے کے بھاؤنگر ڈویزن کے دھندھکا اور تگھڑ ی ریلوے اسٹیشن کے درمیان احمد آباد- بوٹاڈ انٹر سٹی ٹرین کے انجن میں آگ میں لگ گئی،اس وقت ٹرین بوٹاڈ جا رہی تھی۔شرما نے کہا کہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے مشتبہ طور پر تکنیکی خرابی ہے،ڈرائیور نے آگ کو دیکھ کر انجن کو فورا ٹرین سے الگ کر دیا جس سے یہ پھیلنے سے رک گئی، دھندھکا سے فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں کو بلایا گیا جنہوں نے تقریبا ایک گھنٹے میں آگ بجھایا۔
 


Share: